بھٹکل:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام دھارواڑ کے جے ایس ایس ڈگر ی کالج میں منعقد ہ بین یونیورسٹی پہاڑی دوڑ مقابلے میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا کامرس اینڈ سائنس ڈگری کالج کی بی کام میں زیر تعلیم طالبات موہنی نائک اور ناگرتنا گونڈ یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوئی ہیں۔
پہاڑی دوڑ شعبہ میں یونیورسٹی بلیو بنیں دونوں طالبات کو کالج انتظامیہ کے صدر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر ایم ایس پشپ لتا ، پرنسپال پرساد مہالے ، فزیکل ڈائرکٹر کرشنپا نائک اور لکچرر حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔